سری نگر 20دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گریج سے لاپتہ تین فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں یہ تین فوجی 11 دسمبرمیں شدید برفباری کی وجہ سے لاپتہ ہوگئے تھے ۔ فوجی حکام کے مطابق 4فوجی اہلکار لاپتہ ہوئے تھے ، ایک فوجی کی لاش گذشتہ دنوں ملی تھی ، تاہم آج تین فوجیوں کی لاش برآمد ہوئی ہے ؛ لیکن اب بھی ناگام سیکٹرسے لاپتہ فوجی کی لاش نہیں مل سکی اس کی تلاش جای ہے ۔ واضح ہو کہ دس فوجی جوان لائن آف کنٹرول پر گشت کر رہے تھے کہ یکایک موسم خراب ہوگیا اور شدید برفبار ی ہونے لگی جس کی وجہ چار فوجی اہلکار نیچے گر گئے فوج نے فورا ریسیکو آپریشن شروع کیا ؛ لیکن خرابی موسم کی وجہ سے آپریشن میں دقت پیش آئی اور بر وقت آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا ۔ وہیں کپواڑہ ضلع کے ناگام سیکٹر میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا جب فوجی جوان اپنی ڈیوٹی پر تعینات تھے تو یکایک موسم خراب ہونے کی وجہ سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا ، شدید برفباری ہونے لگی اور ان کو تلاش کیا جانا آسان نہ ہوا ۔ اب جب کہ موسم درست ہوا ہے تو تلاش آپریشن شروع کیا گیا ہے ، تاہم ابھی تک ناگام سیکٹر سے لاپتہ فوجی کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ہے ، واضح ہو کہ اب ان کی زندگی کی کوئی امید نہیں ہے ۔